گجرات،یونان کشتی حادثہ میں ملوث 3 ایجنٹس گرفتار


گجرات(صباح نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گجرات سرکل نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث 3 اہم ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں اقبال ناصر، رزاق فوجی اور طارق محمودشامل ہیں، ملزمان نے 6 افراد کو اٹلی بھجوانے کے عوض 96 لاکھ روپے وصول کئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق مسعود نے کہا کہ ملزمان پنجاب کے دور دراز علاقوں میں روپوش تھے، ملزمان کے خلاف ایف ائی اے گجرات میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

گجرات سرکل نے اب تک درجن بھر سے زائد انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ہے جو یونان حادثے میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ یونان کشتی حادثے کے بعد سے ملک بھر میں انسانی سمگلروں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے جس میں اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔