تھانہ شادمان نذر آتش کیس ،اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18جولائی تک توسیع


لاہور(صباح نیوز)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔

 لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اعجازچوہدری کیخلاف تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18جولائی تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔یاد رہے کہ نو مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ملک بھر میں جلاؤگھیراؤ اور پرتشدد احتجاج کیا گیا تھاجس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما اور کارکنان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ ا۔