لیاقت بلوچ کا حافظ محمد ادریس سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حج سے واپسی پر منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔

شیخ القرآن الحدیث مولانا عبدالمالک، صدر علما مشائخ رابطہ کونسل پاکستان میاں مقصود احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مرحومہ بہت ہی نیک سیرت خاتون تھیں، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔