ایشیا کی سب بڑی مویشی منڈی میں ریکارڈ 8 ارب روپے کا بزنس

کراچی(صباح نیوز)ترجمان مویشی منڈی کے مطابق اس بار نئے مقام پر لگنے والی منڈی میں جانوروں کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔ترجمان مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی جانوروں سے خالی ہوگئی ہے، ہرشخص کومن پسند جانورمل گیا، اور نئے مقام پر لگنے والی منڈی میں جانوروں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر7 لاکھ قربانی کا جانور لائے گئے، ان میں سے ساڑھے 6 لاکھ قربانی کے جانوروں کی ریکارڈ فروخت ہوئی، جب کہ مویشی منڈی ریکارڈ 8 ارب روپے کا بزنس ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی کے شہری منڈی سے 1 کروڑ 20 لاکھ سے لے کر 50 سے 60 ہزار روپے تک کا جانور بھی گھر لے کر گئے۔ منڈی آنے والے بیوپاریوں، شہریوں اور میڈیا ورکرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔