لوئرکوہستان ، گاڑی کھائی میں گرگئی، 6افراد جاں بحق ، 4ز خمی


لوئرکوہستان(صباح نیوز)لوئرکوہستان میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق اور 4ز خمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی لوئرکوہستان کے علاقے بشام سے کولئی پالس جارہی تھی کہ کھائی میں جاگری۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ریسکیو 1122 لوئرکوہستان کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تحصیل ہسپتال پٹن منتقل کیا۔

ریسکیو عملے کے مطابق کنٹرول روم کو کال موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیمیں بمعہ ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوئے اور ریسکیو آپریشن انجام دیا۔ امدادی سرگرمیوں کے فورا بعد مقامی افراد نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اپنے گھروں میں منتقل کیا۔