پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ،حد نگاہ انتہائی کم


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی،حدنگاہ انتہاکم رہی، موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ، دھند کے باعث موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد اور شیر شاہ ملتان انٹر چینج سے فیصل آباد تک بند رہی۔

موٹر وے ایم 5 بھی ملتان سے رحیم یار خان تک دھند زیادہ ہونے کے باعث بند کردی گئی،حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث جی ٹی روڈ پربھی ٹریفک روانی متاثرہ ہوئی ۔لاہور میں بھی مختلف علاقوں میں شدیددھند کی وجہ سے حد نگاہ کم رہی اورمعمولات زندگی متاثرہوئے ۔