پشاور ، گاڑی بی آر ٹی کوریڈورمیں داخل ،فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی


پشاور(صباح نیوز)پشاور کے بی آر ٹی کوریڈور میں ایک مسلح شخص کالی گاڑی لے کر داخل ہو گیا، گاڑی میں سوار شخص نے کوئیک رسپانس فورس پر فائرنگ بھی کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق مسلح شخص نے گاڑی چلاتے ہوئے بی آر ٹی کے چمکنی انٹری پوائنٹ پر کوریڈور میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ گارڈز کی جانب سے گاڑی کو روکنے کے باوجود کار سوار مین کوریڈور میں داخل ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ ریلوے سٹیشن سٹاپ کے قریب کوئیک رسپانس ٹیم نے مسلح شخص کو روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کی طرف سے کار سوار کی شناخت اور واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔