میرانشاہ (صباح نیوز)جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ۔
علی وزیر کے ڈرائیور بادشاہ پشتین کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو ڈمڈیل چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا۔علی وزیر میران شاہ سے رزمک جارہے تھے، لیکن گرفتاری کے بعد انہیں دوبارہ میران شاہ منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ 14جون کو پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)کے رہنما علی وزیر کی 45 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے یہ حکم علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیا تھا جس میں حکومت کو ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد سے آگاہ کرنے اور حفاظتی ضمانت دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔