ولی گیس فیلڈ سے دریافت گیس سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل


لکی مروت (صباح نیوز) ولی گیس فیلڈ سے دریافت گیس کو سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کرلیا گیا۔

او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ برس لکی مروت کے علاقے ولی میں گیس ذخائردریافت کئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ سوئی ناردرن نے گیس کی سپلائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پائپ لائن بچھائی، سوئی ناردرن بورڈاورموجودہ مینجمنٹ کی کاوشوں سے پائپ لائن کووقت سے پہلے مکمل کرلیا گیا

سوئی ناردرن نے گیس کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے 66 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی گئی۔ترجمان کے مطابق ولی گیس فیلڈ سے ابتدائی طور پر 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی شروع ہوچکی ہے ۔