وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کو چیئرمین این ڈی ایم اے نے سمندری طوفان بپرجوائے سے نمٹنے کے لئے تیاریوں سے آگاہ کیا۔۔