لکی مروت میں پولیس چوکی پر فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار شہید


لکی مروت(صباح نیوز) لکی مروت میں شہباز خیل پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت ذکریا کے نام سے ہوئی، پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔