ڈالر منہ زور ،روپیہ کمزور ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی(صباح نیوز) انٹر بینک میںامریکی ڈالر چند پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے مہنگا ہو گیا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہونے کے بعد 305 روپے کا ہو گیا ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 503 پر آ گیا۔