نوازشریف کی پارٹی صدر کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت


لندن (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے پارٹی صدرشہباز شریف کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں،یہ ہدایات انہوں نے دونوں رہنماوں میں اہم مشاورت کے دوران جاری کیں،ایک نجی ٹی وی  کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے نئے آنے والوں کے لیے پارٹی گائڈ لائنز دے دیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے پارٹی صدر شہباز شریف کوہدایت کی کہ مصیبت میں ساتھ دینے والوں کو اس بار میدان میں اتاریں۔

الیکٹیبلز کے حوالے سے پارٹی کے اہم رہنماوں پر مشتمل بورڈ بنائیں اور بورڈ کی جو بھی سفارشات ہوں ان پر عمل کیا جائے،ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مزید ہدایت کی کہ جن لوگوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا انکے حلقوں میں پارٹی کے کارکنوں کو میدان میں اتاریں