مولانا طارق جمیل کی سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اورسانحہ سیالکوٹ پرمعذرت کی۔وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمیشن جاکر ہائی کمشنر سے ملاقات کی اورسانحہ سیالکوٹ پرمعذرت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا طارق جمیل  نے کہا کہ ہمارا دین ظلم و جبر کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ سری لنکا کے عوام سے ہاتھ جوڑکرمعافی مانگتا ہوں۔ہم سری لنکا والوں کے سامنے شرمندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائے ،اسلام محبت کا درس دیتا ہے ،اسلام کا نام سلامتی ہے ایمان کا مطلب امن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والا سزا کا مستحق ہے۔مولانا طارق جمیل نے لوگوں سے قرآن مجید اورحضوراکرم ۖ  کی سیرت پڑھنے کی درخواست کی۔