لاہور ہائیکورٹ ‘سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل پر متاثرہ بچے طلب


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل پر متاثرہ بچوں کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال میں ملزمان کی بریت کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس چوہدری عبد العزیزکی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی، اس دوران عدالت نے مقتول کے بھائی جلیل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سانحہ ساہیوال کے بعد میڈیا پر بڑا شور مچایا اور اب ملزمان کے ساتھ صلح کرلی ہے۔

عدالت نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ بچوں کو ذاتی حیثیت میں  طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت نے اپیل دائر کر رکھی ہیں۔