اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام رمضان افطار سیریز کا انعقاد،پنجاب یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور ملازمین کی بھرپور شرکت

لاہور(صباح نیوز)ماہ رمضان امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالی کا تحفہ ہے۔ ماہ رمضان کے روزے فرض کرنے کا مقصد تقوی کا حصول ہے۔ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رحمتیں برستی ہیں، پاکستان کا رمضان المبارک میں قیام اللہ تعالی کا مسلمانوں کے لیے خاص انعام ہے۔ رمضان کا مہینہ باعث برکت ہے اور ہمیں سبق سکھاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب عثمان کھٹانہ نے مرکزی افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید برآں سیکرٹری اطلاعات ابراہیم شاہد کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس بار بھی رمضان المبارک میں پنجاب یونیورسٹی کے ہر ہاسٹل اور ڈیپارٹمنٹ میں عظیم الشان افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔