ملتان(صباح نیوز)ملتان کے وہاڑی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق وہاڑی روڈ پر خراب ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھاکہ پیچھے سے آنیوالی کار اس سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔