امریکہ نے ایران کی چار کمپنیوں اور 2شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی


واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی چار کمپنیوں اور دو شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کو شبہ ہے کہ یہ کمپنیاں اور افراد ایران کے ڈرون پروگرام کا حصہ ہیں۔ واشنگٹن کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ انہوں نے پاسداران انقلاب کی معاونت کی ہے۔ ایرانی ایلیٹ فورس کو امریکہ نے دوسال قبل دہشت گرد تنظیم قراردیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ایران کی دھمکی آمیز سرگرمیوں اوراس کے حامیوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔