نوشہرہ چیئرمین شپ الیکشن’پرویز خٹک نے بلے اور تیر دونوں پر مہر لگادی


نوشہرہ(صباح نیوز)خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل کونسل چیئرمین شپ کے انتخابات میں بلے اور تیردونوں پر مہر لگادی ۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل نوشہرہ کی کونسل چیئرمین شپ کے لئے اپنے بیٹے اسحاق خٹک کے انتخابی نشان بلے اور بھتیجے احد خٹک کے انتخابی نشان تیردونوں پر مہر لگادی ۔انتخابات میں پرویز خٹک کا بیٹا پاکستان تحریک انصاف اور بھتیجا پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے چیئرمین شپ کے الیکشن میں امیدوار تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پرویزخٹک کے ساتھ دلچسپ صورتحال ہوئی ہے عوام انتخابی نشان کو یادرکھتے ہیں اسی کو ووٹ دیتے ہیں پرویزخٹک نے شاید انتخابی نشان دیکھنے کی بجائے نام دیکھ کر ووٹ دیا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ویلیج کونسل سے منتخب نمائندہ تحصیل کونسل جائیگا ویلیج کونسل کے نمائندے عوام کے بیچ میں رہتے ہیں اس نظام میں سب نمائندوں کے پاس اختیارات ہوں گے بلدیاتی انتخابات کاانعقاد بڑی کامیابی ہے۔