لنڈی کوتل میں بد نظمی، بھگدڑ،پولنگ کا عمل رکا رہا


خیبر(صباح نیوز) ضلع خیبرکے 3 مختلف پولنگ سٹیشنز پر بد نظمی اور بھگدڑ کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا  ۔پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل 82 میں ووٹرز نے بے نظمی کے دوران بیلٹ باکس توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر خیبر کی ایک اور تحصیل جمرود وی سی ون کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹر مشتعل ہو گئے جنہوں نے پولنگ اسٹیشن کے اندر الیکشن کے عملے کے خلاف نعرے بازی کی۔ووٹرز نے شکایت کی ہے کہ راتوں رات ایک پولنگ سٹیشن کو ختم کر دیا گیا ۔