اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون پاکستانی عوام کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ریجنل بلڈ سنٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ یہ سنٹر جرمنی کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔دبئی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حکمران خاندان کے افراد شیخ احمد بن دلموک بن جمعہ المکتوم، حیات بائیو ٹیک کے چیف آپریشنز آفیسر ناصر علی خامیس الیمامہی، حیات بائیو ٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہانگ بن کانگ، ہیڈ آف انٹرنیشنل حیات بائیو ٹیک میں سٹرٹیجک پارٹنرشپ عبید احمد الزابی، جنرل کونسلر صبور کرامت اور مشیر صحت اسماعیل شیران پر مشتمل وفد نے صحت کے شعبے میں ایک نئی شروعات کے لیے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات کی جو ویکسین اور تحقیق بشمول پلازما فیریسس اور پاکستان میں ویکسین کی ترقی میں سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کے دورہ پر ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ وفد کے سربراہ نے ریجنل بلڈسنٹر کا دورہ کیا اور شیخ احمد نے ریجنل بلڈ سنٹر اسلام آباد میں ایک رابطہ دفتر کا افتتاح کیا، جو اس فرم اور وزارت کے ساتھ قریبی رابطہ میں قائم کرے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
وفد کا مقصد ڈبلیو ایچ او کے معیارات کی بنیاد پر پاکستان میں پلازما فارمنگ میں سرمایہ کاری کرنا ہے جو ملک میں خون کی خدمات زیادہ تر ہسپتال کے بلڈ بینک فراہم کرتے ہیں جن کی پیداوار اور استعمال میں پلازما کے عمل کو الگ الگ نہیں کیا جاتا۔ مشن نے بلڈ سنٹر کا دورہ کیا اور موجودہ خدمات کے لئے حکومت پاکستان کی تعریف کی۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون پاکستانی عوام کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پلازما کی تیاری اور حصول کی سہولیات کے قیام کے ذریعے بلڈ بینکنگ کی خدمات میں اصلاحات کے حوالے سے صحت کے اس اہم ایجنڈے پر دونوں ریاستوں کے درمیان حالیہ تعاون اور ہماری برادر ریاست کی خصوصی دلچسپی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پلازما فارمنگ اور ہارویسٹنگ کی سہولیات کے قیام کے ذریعے بلڈ بینکنگ کی خدمات میں اصلاحات کے حوالے سے صحت کے اس اہم ایجنڈے پر دونوں ریاستوں کے درمیان حالیہ تعاون اور ہماری برادر ریاست کی خصوصی دلچسپی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔مجھے یقین ہے کہ ان سہولیات کے قیام سے عوام کو براہ راست امداد ملے گی۔
شیخ احمد بن دلموک بن جمعہ المکتوم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان بھر میں اس منصوبے کی ترقی، نفاذ اور توسیع میں مدد کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برسوں میں باہمی فائدہ مند تعلقات، دوستی اور پرامن تعاون کی مضبوط بنیادیں رکھی ہیں اور متحدہ عرب امارات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مختلف شعبوں بالخصوص صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پلازما فارمنگ اور ہارویسٹنگ کی سہولیات کے قیام کے ذریعے بلڈ بینکنگ کی خدمات میں اصلاحات کے حوالے سے صحت کے اس اہم ایجنڈے پر دونوں ریاستوں کے درمیان حالیہ تعاون اور ہماری برادر ریاست کی خصوصی دلچسپی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی،
مجھے یقین ہے کہ ان سہولیات کے قیام سے عوام کو براہ راست امداد ملے گی۔شیخ احمد بن دلموک بن جمعہ المکتوم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان بھر میں اس منصوبے کی ترقی، نفاذ اور توسیع میں مدد کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برسوں میں باہمی سود مند تعلقات، دوستی اور پرامن تعاون کی مضبوط بنیادیں رکھی ہیں اور متحدہ عرب امارات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مختلف شعبوں بالخصوص صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے،
مجھے یقین ہے کہ ان سہولیات کے قیام سے عوام کو براہ راست امداد ملے گی۔ شیخ احمد بن دلموک بن جمعہ المکتوم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان بھر میں اس منصوبے کی ترقی، نفاذ اور توسیع میں مدد کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برسوں میں باہمی فائدہ مند تعلقات، دوستی اور پرامن تعاون کی مضبوط بنیادیں رکھی ہیں اور متحدہ عرب امارات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مختلف شعبوں بالخصوص صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے