مہمند(صباح نیوز)ضلع مہمند کی ویلج کونسل سے ساس بہو بھی انتخابی میدان میں آگئیں ،دونوں کی طرف سے علاقے کی خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے کے دعوے کئے گئے ۔
خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے ضلع مہمند میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ساس بہو بھی میدان میں اتر آئیں۔
دنیا بی بی ویلج کونسل ترکزئی سے اے این پی ٹکٹ پر خاتون کونسلر نشست کے لیے قسمت آزما رہی جبکہ بہو رابعہ بی بی ویلج کونسل سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہی ہے۔
ساس بہو نے مل کر گھر گھر انتخابی مہم چلائی۔ کہتی ہیں کامیاب ہوکر کمزور طبقے باالخصوص قبائلی خواتین کے لئے آوازاٹھائی جائے گی،گھرداری کیساتھ علاقے کی خواتین کے حقوق کیلئے بھی کام کریں گی۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کل ہوگی۔ ضلع مہمند کی 65 ویلج کونسلز سے 155 خواتین امیدوار مدمقابل ہیں۔