ٹونگامیں پہلاکوروناکیس سامنے آگیا


نکوآلوفا(صباح نیوز)نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا۔نیوزی لینڈ سے ٹونگا واپس آنے والے ایک شخص میں قرنطینہ کے دوران انفیکشن پایا گیا۔

انتظامیہ نے کہا کہ متاثرہ شخص کواکتوبر میں مکمل ویکسین لگا دی گئی تھی۔

بحرالکاہل کے کنارے واقع یہ چھوٹاساملک ان چند مٹھی بھر ممالک میں شامل تھاجواب تک کوروناسے بچا ہوا تھا۔

ٹونگا کے وزیر اعظم پوہیوا ٹیونیٹوا نے خبردار کیا کہ ملک کے مرکزی جزیرے ٹونگاٹاپو کے رہائشیوں کو کورونا کا پہلا کیس ریکارڈ کرنے کے بعد اگلے ہفتے ممکنہ لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹونگا کی کل آبادی ایک لاکھ چھ  ہزارہے۔آبادی کا بڑاحصہ ٹونگاٹاپو کے مرکزی جزیرے پرآباد ہے اور ایک تہائی سے بھی کم آبادی  کو کووڈ19  کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ۔