لاہور(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت چھٹی الخدمت یوتھ گیدرنگ کل (ہفتہ کو)ایوانِ اقبال لاہورمیں منعقد ہورہی ہے ۔
تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمدعبدالشکور،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،سی ای او انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری خان،نامورموٹیویشنل اسپیکرڈاکٹرجاوید اقبال،فاؤنڈراسلام 360 زاہد حسین چھیپا، ریکٹرسپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمٰن،صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یسین خان،سی ای اواین ایبلرز ثاقب اظہر،ملک بھر کی 20سے زائد جامعات کے ایک ہزار سے زائدطلبہ وطالبات ،نامور موٹیویشنل اسپیکرزاورمیڈیا پرسنز سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادشرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ ملک بھر سے ایسی شخصیات جنھوں نے خدمت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ان کو بھی خصوصی طور پر پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے۔