سیالکوٹ(صباح نیوز) پراسکیوشن نے سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کو جلانے کے مقدمے میں ان کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
سری لنکا کے شہری کو جلانے کے مقدمے میں پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کر دیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں لازمی شامل کیا جائے، مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسکیوشن میں جمع کروایا جائے گا۔
چالان میں ویڈیوز شواہد اہم دستاویزات ہونگی، تمام ویڈیوز کو بطور شہادت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔