پنجاب میں نیا بلدیاتی آرڈیننس الیکشن کمیشن کے سپرد


لاہور(صباح نیوز) پنجاب میں نیا بلدیاتی آرڈیننس اور دیگر مواد الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور اب الیکشن کمیشن کام شروع کرے کیونکہ 31 دسمبر کو بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہو رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت پنجاب نے نیا بلدیاتی آرڈیننس اور دیگر مواد الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)کا فیصلہ ہو گیا تو بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کرانے کے لیے تیار ہیں۔