اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں سول ایوی ایشن سیکٹر کے مسائل پر اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا، وزیراعظم کے مشیر برائے مالیات طارق پاشا،مشیر اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ، سیکرٹری ایوی ایشن، سپیشل سیکرٹری خزانہ، ڈی جی ایوی ایشن اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سول ایوی ایشن سیکٹر سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک کے ریونیو جنریشن کو بڑھانے کے لئے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات تجویز کئے گئے ۔۔۔