لندن(صباح نیوز)عالمی وباکے آغازسے اب تک برطانیہ میں ایک دن میں کورونا کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق24گھنٹوں میں کورونا کے 78ہزار610نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 165افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ لندن میں رپورٹ مجموعی کورونا کیسز میں سے 60فیصد اومی کرون ویرینٹ کے ہیں۔
دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے شہریوں پر بوسٹر ویکسین لگوانے پر زور دیا ہے۔