نیویارک(صباح نیوز)عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیاہے کہ ہیضے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پاکستان سمیت تینتالیس ملکوں کے دس لاکھ افرادکی زندگیوں کوخطرے میں ڈال دیاہے۔
عالمی ادارے کی ہیضے کی ٹیم کے سربراہPhilippe Bardoza نے نیویارک میں ایک نیوزکانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ صرف رواں ہفتے تین ملکوں میں ہیضے کی وبا پھوٹنے کی خبریں ملی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں دنیابھرمیں بائیس ممالک ہیضے کے شدیدانفیکشن کامقابلہ کررہے ہیں جو باسی خوراک کھانے یاگنداپانی پینے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔