چین میں کورونا سے ایک ہفتے کے دوران 7 افراد ہلاک


بیجنگ(صباح نیوز)چین میں کورونا کے وار کا سلسلہ تھم نہیں سکا، وائرس سے ایک ہفتے کے دوران 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی طبی حکام کے مطابق چین میں 17 سے 23 فروری کے دوران اسپتالوں میں کورونا سے7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق چین میں دسمبر سے رپورٹ  ہونے والے تمام کورونا کیسز اومی کرون ویریئنٹ کے ہیں جبکہ کورونا کیسز میں 60 فیصد BA.5.2.48 اور 29 فیصد BF.7.14 قسم کے رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چین میں شناخت کورونا کے XBB.1 اورXBB.1.5 سمیت 22 ویریئنٹ تشویش کاباعث ہیں۔