کوئٹہ(صباح نیوز) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے بارکھان واقعہ میں مغویوں کی بازیابی کیلئے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے سکیورٹی اداروں کو جاری مراسلے میں لکھا ہے کہ عوام کی جان کی حفاظت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، بچوں کی عدم بازیابی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ متاثرہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ گراں ناز نامی خاتون نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران پر نجی جیل میں قید کرنے کا الزام لگایا تھا،
بعدازاں خاتون کو دو جوان سال بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا جن کی لاشیں کنویں سے برآمد ہوئیں۔