کراچی: قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم اس مرتبہ 200 کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکی اور 172 رنز ہی بناسکی جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 163 پر آل آؤٹ ہوگیا۔
اننگز کے آغاز میں ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹنگ کا جلوہ دکھانے میں ناکام رہے اور 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر علی کے بالترتیب 38، 32 اور 31 رنز نے ٹیم کو مشکلات میں سہارا دیا۔
اختتامی لمحات میں شاداب خان نے 12 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو 172 کے مجموعے تک پہنچادیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عقیل حسین بہترین بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دیے لیکن ان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
دوسرے کامیاب بولر اوڈین اسمتھ تھے جنہوں نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اوشین تھامس، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن واش نے ایک ایک وکٹ لی۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزسوموارکو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 63 رنز سے شکست دی تھی۔