راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں آج تیرہواں کانووکیشن منعقد ہوا ۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے گریجویشن کرنے والے ڈاکٹروں کو گولڈ میڈل اور سندیں دی ۔ کانووکیشن میں 450 ڈاکٹروں کو سندیں دی گئیں ۔
راولپنڈی ، اسلام کے ڈاکٹروں اور ان کے والدین کی کثیر تعداد نے کانووکیشن میں شرکت کی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمرو نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں بتایا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی دو دفعہ بہترین یونیورسٹی رینک ہوئی ہے ۔ اس کی ایک مثال ابھی ایم بی بی ایس میں داخلہ کا میرٹ دوسرے نمبر پر رہا ۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پڑھایا جانے والا نصاب بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے اور یہاں پر نوجوان ڈاکٹروں کی بہترین ٹریننگ کی جا رہی ہے
۔ انہو ں نے کہا کہ دوسرے یونیورسٹیوں کو یہ نصاب پڑھانا چاہیے اس کے علاوہ انہو ں نے کہا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ہونے والی ریسرچ قابل تقلید ہے ۔ کانووکیشن میں وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے بھی شرکت کی ۔