رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ پاک افغان تجارت میں 34فیصد اضافہ


اسلام آباد(صباح نیوز)رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پاک افغان دوطرفہ تجارت 34فیصد بڑھ گئی تاہم تجارتی توازن افغانستان کے حق میں رہا۔ جولائی تاجنوری کے دوران پاکستان کی درآمدات زیادہ اوربرآمدات کم رہیں۔

اس عرصہ کے دوران پاکستان کا افغانستان کے ساتھ تجارتی خسارہ 2کروڑ59لاکھ ڈالرز رہا، اس لئے تجارت افغانستان کے حق میں رہی۔ مالی سال 2022-23کے پہلے سات ماہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک ارب 20کروڑ ڈالرز کی تجارت ہوئی۔ جولائی تاجنوری افغانستان کے لئے برآمدات 58کرورڑ73لاکھ ڈالرز اورافغانستان سے درآمدات کا حجم 61کروڑ38لاکھ ڈالرز رہا۔

جولائی تاجنوری سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے برآمدات میں 41فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں افغانستان کے لئے درآمدات میں 28فیصد اضافہ ہوا۔