کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر کے عوام کوسیکورٹی فورسز،ناکام نااہل حکمرانوں اور حالات کے رحم وکرم نہیں چھوڑیں گے جماعت اسلامی حق دو تحریک کاساتھ دے رہی ہے انشاء اللہ حق دوتحریک کے قائدمولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر بہت جلد رہا ،مقدمات ختم اورحقوق ضرور میسر ہوں گے ۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر دفعہ 144کی آڑمیں ٹرالرزوبارڈرزمافیازکو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے اس ظلم وجبر کے خلاف جماعت اسلامی وحق دو تحریک ہر فورم پر آوازبلند کریگی ۔گوادرکی آگ کو فیسٹیول کے بجائے عوام کو جائز حقوق دینے ،عزت نفس کا خیال رکھنے سے ٹھنڈاہوگا ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی وحق دوتحریک کے قائدین انشاء اللہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے گوادر کو حقوق دلائیں گے مچھیرے سمندر میں اور تاجر وکاروباری حضرات جائز قانونی کاروبار بارڈر پر آسانی سے کریں گے۔چیک پوسٹوں بارڈرزپر بھتہ خوری ،غنڈہ ٹیکس کا خاتمہ ہوگا۔ٹرالر زمافیا ز،بھتہ خوروں ،رشوت خوروں ،شراب ومنشیات فروشوں کا راستہ ہرصورت روکھا جائیگا ۔یہ ہماری نسلوں کے دشمن ہیں ان دشمنوں سے قوم کو ہر صورت دنجات دلائیں گے جو ذاتی مفادات اور چند روپوں کیلئے ان مافیازکا ساتھ دیں گے ۔ان کی مخالفت ہر فورم پر کریں گے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کوقید میں ڈال کر گوادر میں دفعہ 144 لگا کر ٹرالرزو بارڈر مافیاز کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دی گئی ہیں اوراس ظلم کے خلاف بولنے پر FIR اور احتجاج پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگاکر مظلوم کا راستہ روک کرکس کی خدمت ہورہی ہے دھرنے پر رات گیے حملہ کرنے کے بعد فورسزنے گوادر میں چھاپوں کے دوران گھروں میں لوٹ مار کے دوران قیمتی اشیاء موبائل فون ،جیولری ،موٹرسائیکل ،گاڑیاںغائب کیے جو تاحال واپس نہیں ہوئے یہ کوئی غیر قانونی ممنوعہ اشیاء تو نہیں تھی لوٹ مار،چھاپے ،گرفتاریاں ،تشدداورمقدمات سے حالات خراب ،نفرت تعصب ،ردعمل اوراحساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے ۔ چھاپوں کے دوران گوادرکے مائوں بہنوں پر ہاتھ اُٹھاکر ،غلیظ گالیاں دیکر ناقابل معافی جرم کیا گیا جس پر حکمران سیکورٹی فورسزاور حکومت کومعافی مانگناچاہیے ۔گوادر کے آگ کو یوتھ فیسٹیول ،طاقت اور جبر سے نہیں بجھایا جاسکتا