ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ افسر کی گاڑی پر فائرنگ، لیویز اہلکار شہید، 3 زخمی

ڈیرہ بگٹی (صباح نیوز) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ افسر عبدالعزیز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر عبدالعزیز کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پھلاوغ لوپ کے مقام پر پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر عبدالعزیز بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ لے کر سوئی آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ ہو گئی۔ فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔