گوادرکے عوام کا مینڈیٹ چوری نہ ہونے دیں گے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)   امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادرکے عوام کا مینڈیٹ چوری نہ ہونے دیں گے طاقت ،تشددوگرفتاری کے غیر قانونی ہربے استعمال کرکے گوادرکے عوام کا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دو تحریک پر اعتماد کو نقصان پہنچانے کی سازش ہورہی ہے جس سے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکمران مولانامولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہا مقدمات ختم ، بلوچستان کے ساحل وبارڈرزپر مافیازکی لوٹ ماربھتہ خوری ختم کی جائے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ٹرالر وتاجرزسے لاکھوں کروڑبھتہ لینے والوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قید اور اب منتخب کونسلرزکے خلاف جھوٹے ایف آئی آردرج کرکے گوادرکے عوام کا مینڈیٹ چوری اور چیئر مین شپ کا سیٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش وسازش ہورہی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گوادر میں کونسلر زکے خلاف ایف آئی آردرج کرکے کیوں ہراساں کیاجارہا ہے کیا چیئرمین شپ واقتدار اس طرح حاصل کیا جاسکتاہے ہر قسم کی لاقانونیت ناانصافی ظلم وجبرکے خلاف ہر فورم پر بھرپور آوازبلند کریں گے جماعت اسلامی وحق دو تحریک انشاء اللہ گوادر وبلوچستان کے عوام کو بنیادی حقو ق دلاکر رہیں گے گوادر کے عوام نے مولاناہدایت الرحمان بلوچ کا ساتھ دیا انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جان پر کھیل کرگوادر کے عوام کو ہر صورت حقوق دلاکر رہیں گے گوادر ،ساحل ،بارڈر،سی پیک کے ثمرا ت کھانے والے لٹیروں کا راستہ روکھنا ہوگا بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کے ثمرات سے محروم کرکے چند خاندان کو مستفید کرنا کرپشن وزیادتی اورظلم ہے ہم اس ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کریں گے گوادر کے حالات سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ذاتی مفادات بھتہ کمیشن ولوٹ کیلئے خرا ب کیے جارہے ہیں پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج تشددکرکے حالات خراب کیے گیے تسلیم شدہ مطالبات نہیں مانے جارہے عوام مجبور ہیں جمہوری احتجاج پر مجبورہیں جماعت اسلامی عوام کوساتھ ملاکر جمہوری احتجاج کرتے رہیں گے