کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں منتخب نمائندوں اورموروثی جماعتوں کی غفلت ،بدعنوانی کی وجہ سے عوام کی حالت بدسے بدتر ہورہے ہیں ناکامی نااہلی بدترین کارکردگی کی وجہ سے عوام ان سے مایوس اوربدترین مشکلات اورمسائل کے دلد ل میں پھنس گئے ہیں ۔ جماعت اسلامی کوئٹہ کے ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لیگی ذمہ اران وکارکنان بھر پور تیاری کریں انشاء اللہ جماعت اسلامی حقیقی عوامی اسلامی انقلابی تبدیلی کے ذریعے مسائل کے حل کی راہ ہموار کریگی۔بلوچستان کو تباہ وبرباد کرنے والوں کو عوام مستردکرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیگی ۔بلوچستان کے سلگتے قومی مسائل کے حل ، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر بے گناہوں کی رہائی ،لاپتہ افرادکی بازیابی سمیت عوام کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاسمیں مولانا عبدالکبیر شاکر ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،زاہداختر بلوچ ،میر محمد عاصم سنجرانی ،حافظ نورعلی ،سید نورالحق ایڈوکیٹ،مرتضیٰ خان کاکڑ،ڈاکٹرنعمت اللہ ،نقیب اللہ اخوانی ،پروفیسر سلطان محمدکاکڑ،عبدالولی خان شاکر ودیگر شریک رہے اجلاس میں تنظیمی سیاسی امور کیساتھ کوئٹہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر گرفتار قائدین کی گرفتاری رہائی ،حق دوتحریک ،بلوچستان کے سلگتے مسائل ،مہنگائی غربت کے حوالے سے گفتگوومشاورت ہوئی ۔
شرکاء نے کہاکہ پی ٹی آئی وپی ڈی ایم ،اسٹبلشمنٹ اور بلوچستان کے حکمرانوں نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے قومی جماعتوں کیساتھ بلوچستان کی جماعتیں بھی ناکام ہوگئی ہیں جماعت اسلامی امید کی کرن ہے جماعت اسلامی اقتدارمیں نہ ہونے کے باوجود عوام کے درمیان ہر مشکل وپریشانی میں موجودرہتی ہے سیلاب کرونا زلزلہ سمیت ہر پریشانی میں جماعت اسلامی نے عوام کی بھر پورخدمت کی آئندہ بھی فرض سمجھ کر دیانت داری سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے عوام الناس اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں ملک کو لوٹنے والوں کو سب نے پہچان لیا ہے حل صرف جماعت اسلامی ہے