کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بدامنی ،مہنگائی ، بھاری سودی قرضے اوربدعنوانی پی ٹی آئی اورپی ڈیم ایم کے تحفے ہیں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے ذمہ دارکرپٹ اشرافیہ ،لٹیرے حکمران ہیں جبکہ مہنگائی بے روزگاری اوربدامنی کے شکار غریب ومظلوم عوام ہیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر کے رہائی مقدمات کے خاتمہ اور حق دوتحریک کے مطالبات منوانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ پشاوردھماکے کی بائیس کروڑ عوام مذمت کرتی ہے دہشت گردوں کے خلاف پوری امت متحد ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستان میں اللہ کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی،حکمران دیانت دار نہیں ہوں گے ایماندارلوگ حکمران نہیں ہوں گے ملک آگے نہیں بڑھے گااورنہ ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔ استعمار کے غلاموں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا۔ آج معاشی پالیسیاں عوامی مفادات کے تحت نہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر تشکیل پاتی ہیں۔ مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد راستہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے اور صرف جماعت اسلامی ہی یہ انقلاب برپا کر سکتی ہے جماعت اسلامی ملک میں اپنی نہیں اللہ کی حکمرانی قائم کرے گی جس میں عوام اور اقتدار پر بیٹھے افرادکے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہو گا، جس میں غریب اور امیر کی تفریق ختم ہو گی اور پاکستان مدینہ کی اسلامی ریاست کے اصولوں کے مطابق چلے گا۔ جماعت اسلامی کی حکومت پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی یا ن لیگ کی طرز پر نہیں بلکہ قرآن و سنت کے بتائے ہوئے طریقوں پر استوار ہو گی۔ دنیا کے مسائل کی وجہ دین فطرت سے دوری ہے،
انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلانے کا واحد راستہ دین فطرت کے نظام کا نفاذ ہے۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی بھی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہیں ۔حکومت پاکستان ومسلم ممالک سے سویڈن ودیگرقرآن پاک ونبی پاک ۖ کی شان میں گستاخی کرنے والے ممالک سے بائیکاٹ کرکے سفیروں کو واپس بلالیں