بلوچستان میں بارش اور برفباری،درجہ حرارت منفی 11 تک گرگیا


کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا، کراچی میں ہلکی بوندا باندی اور سردی کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔بلوچستان کے صوبے کوئٹہ میں گزشتہ رات سے ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،اس کے علاوہ زیارت، ژوب،بارکھان،قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبداللہ،چمن اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع موسم سرد اور خشک رہے گا۔سب زیا دہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں کم سے کم منفی 04، زیارت میں کم سے کم منفی 03 اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بارکھان اور سبی میں کم سے کم 03، تربت میں کم سے کم 10جبکہ پنجگورمیں درجہ حرارت منفی صفرڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ اوڑمارہ میں05، گوادرمیں 10، جیونی میں11، پسنی میں09، دالبندین میں منفی01، نوکنڈی میں منفی 04، خضدارمیں صفر اور لسبیلہ میں درجہ حرارت 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔