ڈالر بے لگام، 11 روپے 11 پیسے اضافہ،انٹربینک میں 242 روپے کا ہوگیا


کراچی(صباح نیوز)امریکی ڈالرکے مقابلے میںپاکستانی روپے کی بے قدر میں بدستور جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 242 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر12 روپے مہنگا ہوا ہے، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 255 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، سٹاک ایکسچینج میں 430 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 215 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔