کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقے جاں محمد روڈ پر گھر میں گیس لیک ہونے سے باپ اور تین بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ سخت سردی سے بچنے کیلئے دکان کے عقب میں واقع کمرے میں گیس سے چلنے والا ہیٹر آن کیا گیا تھا، جس سے گیس لیک ہونے سے چاروں افراد کی اموات واقع ہوئی۔
امدادی ٹیموں کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ چاروں افراد جاں محمد روڈ پر واقعہ دکان میں کام کرتے تھے اور رات کو دکان کے عقب میں بنائے گئے کمرے میں سو رہے تھے۔
چاروں کی اموات سوتے ہوئے۔واقعہ کا علم صبح ہوا، جب اہل علاقہ نے پولیس اور امدادی ٹیموں کو اطلاع دی۔