سرگودھا(صباح نیوز)عاشق رسول غازی علم الدین شہید کا 92 واں یوم شہادت کل منایا جائیگا، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد غازی علم الدین شہید کے یوم شہادت کو جوش و جذبہ کیساتھ منانے کا اعلان کیا گیا
غازی علم الدین شہید نے 16 اپریل 1929 کو نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنیوالے راجپال کو جہنم رسید کیا تھا اور ان کا مقدمہ بطور وکیل بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے لڑا تھا علامہ محمد اقبال نے ان کی جان بخشی کیلئے انگریزوں سے مذاکرات کئے مگر غازی علم الدین شہید نے یہ کہہ کر ان مذاکرات کو کرنے سے منع کردیا کہ اگر کسی شخص نے جنت کی جانب جانے والا راستہ اختیار کیا ہو تو اسے روکنا نہیں چاہئے
غازی علم الدین شہید کو 31 اکتوبر 1929 کو میانوالی جیل میں پھانسی دیدی گئی دنیا بھر میں کل ان کی شہادت پرخصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔