اسلام آباد(صباح نیوز) ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور اس کے جی ایٹ مرکز میں واقع ایگزیکٹو کلینکس نے 2 روزہ میڈیکل کیمپ میں عوام کو سو فیصد رعایت پر مختلف طبی سہولیات فراہم کیں۔
اسلام آباد کے سینٹورس مال میں ہزاروں افراد نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور طبی مشاورت، غذائیت سے متعلق مشورے، اسکریننگ اور فٹنس ٹیسٹس حاصل کئے۔ ہیلتھ کیمپ کے دوران عوام میں صحت سے متعلق آگاہی کا مواد، تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ کمیونیکیشن کے سربراہ عمران علی غوری نے کہا کہ یہ کیمپ ہسپتال کے طبی کیمپوں کی کڑی میں سے ایک ہے جو جی ایٹ مرکز اسلام آباد میں ہسپتال کے ایگزیکٹو کلینکس کی افتتاحی تقریب کے حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں آنے والے مریضوں کو طبی ماہرین، غذائیت کے ماہرین، بچوں کے ڈاکٹرزو سرجنز، پلمونولوجسٹ، فزیوتھراپسٹ اور ریمیٹولوجسٹ کی خدمات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات اور تشخیص جیسے کہ ذیابیطس، ہڈیوں کی مضبوطی، باڈی ماس انڈیکس جیسی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
عمران علی غوری نے مزید کہا کے ہسپتال اور اس کے جی ایٹ مرکز میں موجود ایگزیکٹو کلینکس، جہاں اعلی معیار کی جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، ایسے کیمپس کا تواتر سیانعقاد جاری رکھیں گے۔ عوام نے کیمپ کے کامیاب انعقاد اور کمیونٹی میں بعض بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر ہسپتال کے جی ایٹ ایگزیکٹو کلینکس کی کوششوں کو سراہا۔