اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسلام آباد میں عمارتیں ریگولرائز ہوسکتی ہیں تو نسلہ ٹاور کیوں نہیں ؟۔ انہوں نے اسلام باد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ نسلہ ٹاور کے معاملے پر درمیانی راستہ نکالا جاسکتا تھا، اسلام آباد میں عمارتیں ریگولرائز ہوسکتی ہیں تو نسلہ ٹاور کیوں نہیں ؟
جن لوگوں نے عمارت کی منظوری دی ان کو سزا ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ سے لوکل گورنمنٹ بل پر کوئی بات نہیں ہوئی، انہیں پورا حق ہے، گورنر سندھ کو کہا ہے کہ جو خیالات ہیں، لکھ کے دیں، ان کی سفارشات سندھ کابینہ کے سامنے رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور گرا رہے ہیں، لیکن عدالت نے کسی چیز کی نشاندہی نہیں کی، جس نے نسلہ ٹاور کی منظوری دی۔
اسلام آباد میں عمارتیں ریگولرائز ہوسکتی ہیں تو نسلہ ٹاور کیوں نہیں ؟۔ ا نہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں حکومت کوٹف ٹائم دے کر نجات حاصل کرسکتے ہیں۔