اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلی تعلیم کی معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلی تعلیم کی معطلی کے بارے میں جان کر مایوسی ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کا موقف واضح رہا ہے اور ہمارا یہ پختہ یقین ہے کہ ہر مرد اور عورت کو اسلام کے احکام کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔ بیان میں افغان حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔۔۔
Load/Hide Comments