اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر و چیئر پرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے بی جے پی کی انتہا پسندی مزید بے نقاب ہوگئی ہے،ثابت ہو چکا ہے کہ مودی جنوبی ایشیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
وفاقی وزیر و چیئر پرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کے عہدے دار کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی شر انگیز ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے بی جے پی کی انتہا پسندی مزید بے نقاب ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بی جے پی آر ایس ایس کی شدت پسند اور نفرت انگیز سوچ کی علمبردار ہے، بلاول بھٹو زرداری اگر مودی کو قصاب نہ کہتے تو کیا کہتے۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ گجرات میں مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا، ثابت ہو چکا ہے کہ مودی جنوبی ایشیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔