اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی چار سالہ حکومت میں یوں لگتا ہے کہ معیشت، سیاست اور سفارت کو لپیٹ کر سارا وقت اور توجہ توشہ خانہ کے قیمتی تحائف کو ہڑپ کرنے پہ مرکوز رہی۔
ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں نجانے کیا ،کیا نذرانے گئے مگر باہر عوام کے لئے بھوک،مہنگائی اور بے روزگاری آئی جس کی سزا آج بھی قوم بھگت رہی ہے۔