وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ گئے

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بالی میں انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور 15 ویں بالی ڈیموکریسی فورم میں شرکت کریں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بالی میں قیام کے دوران افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔