لاہو ر(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی طبیعت ناسازہو گئی، جس کے بعد انہیں سروسزہسپتال لاہورکے وی وی آئی پی روم میں داخل کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل کے وارڈ کومکمل طورپربند کردیا گیا جبکہ وارڈ کے اطراف پولیس تعینات کی گئی، شہبازگل کوکھانسی اورسانس میں دشواری محسوس ہوئی تھی۔
ڈاکٹر نے کہ شہباز گل کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے، شہباز گل کو صبح سویرے طبیعت ناسازہونے پرہسپتال داخل کیا گیا تھا۔